لوئر دیر افغان کیمپ میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ایک زخمی


اس سے قبل بھی لوئر دیر میں کھلونا بم پھٹنےکے واقعات پیش آچکے ہیں—فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں واقع افغان کیمپ میں بم دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچے راستے میں ملنے والے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے۔
اس سے قبل رواں برس جولائی میں ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تینوں بچے سگے بھائی تھے۔