پاکستانی بچے فاتحانہ چال سے منزل کی طرف بڑھنے لگے
انڈر19ایشیا کپ میں یواے ای کو بھی21رنز سے ہراکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
ISLAMABAD:
پاکستانی بچے فاتحانہ چال سے منزل کی طرف بڑھنے لگے جب کہ انڈر19ایشیا کپ میں فائنل فور میں جگہ بنانے والے ناقابل شکست گرین شرٹس نے یواے ای کو بھی21رنز سے ہراکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں گروپ ''اے'' میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، معاذ صداقت 15 رنز بناکر علی نصیر کی گیند پر وکٹ کیپر کائی سمتھ کو کیچ دے بیٹھے،ساتھی اوپنر عبدلواحد (28) نے دھرو پراشار کی بال پر شیوال باوا کو زحمت دیتے ہوئے کی راہ لی تو ٹوٹل 61تھا، اگلے ہی اوور میں عبدالفصیح نے کھاتہ کھولنے سے قبل ہی نیلانش کیسوانی کی گیند وکٹ کیپر کے سپرد کردی، محمد شہزاد(29)جیش گیانانی اور کائی اسمتھ کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی سنچری 32ویں اوور میں مکمل ہوئی،کپتان قاسم اکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رن ریٹ بھی بہتر کیا مگر ففٹی مکمل کرتے ہی نیلانش کیسوانی کی گیند پر شیوال باوا کو کیچ دے بیٹھے،افضل خان نے عرفان خان(11)کو علی نصیر کی مدد سے آؤٹ کرنے کے بعد اپنے اگلے اوور میں 2شکار کئے،حسیب اللہ خان(39)کو انہوں نے خود ہی کیچ لیا جبکہ مہران ممتاز(0)کو چلتا کرنے کیلیے نیلانش کیسوانی کی مدد لی۔
احمد خان جارحانہ 34اور فیصل اکرم 8رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، گرین شرٹس نے 8وکٹ پر 219رنز کا مجموعہ حاصل کیا، افضل3اور نیلانش کیسوانی 2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔جواب میں یواے ای نے پہلی وکٹ 9 پر گنوائی،محمد ذیشان نے شیوال باوا(5)کو وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کا کیچ بنوا دیا،سوریا ستیش(22)کو مہران ممتاز نے بولڈ کیا تو ٹوٹل 68تھا، کائی اسمتھ کی مزاحمت38پر ختم ہوئی، معاذ صداقت کے معاون وکٹ کیپر تھے، مہران ممتاز نے دھرو پراشار(2)کو ایل بی ڈبلیو کیا، رونک پنولی(1)معاذ صداقت اور احمد خان کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے۔
3اوورز میں اتنی ہی وکٹیں گرنے کے بعد میزبان ٹیم کا سفر مشکل ہوگیا،قاسم اکرم نے خطرناک نظر آنے والے علی شان کی اننگز 35پر تمام کردی،معاونت عبدلواحد بنگلزئی نے کی،کپتان نے نیلانش کیسوانی (25) کو بھی ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد علی نصیر(1)کو احمد خان کا کیچ بنوا دیا،محمد ذیشان نے افضل خان(38)کو احمد خان کی مدد سے چلتا کیا تو آخری 3اوورز میں 11سے زائد کا رن ریٹ درکار تھا مگر 50اوورز میں 9وکٹ پر 198رنز بن سکے،جیش گیانانی13اور سیلس جیا شنکر 5پر ناٹ آؤٹ رہے،قاسم اکرم3 جبکہ محمد ذیشان، مہران ممتاز اور معاذ صداقت 2، 2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان نے افغانستان کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی زیر کیا تھا،گذشتہ روز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 4وکٹ سے شکست دے کر 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی، 3میچز میں صرف ایک فتح حاصل کرنے والی افغان ٹیم کا سفر تمام ہوا، بیٹنگ کی دعوت ملنے پر افغانستان نے 4وکٹ پر 259کا ٹوٹل جوڑلیا، اعجاز احمد زئی 86پر ناٹ آؤٹ رہے،سلیمان صفی نے 73رنز بنائے۔
اوپنرز کی جانب سے اچھا آغاز ملنے کے بعد بھارتی ٹیم نے ہدف 10گیندیں قبل 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ہرنور سنگھ نے 65رنز بنائے، راج باوا 43اور کوشل ٹیمبے35پر ناٹ آؤٹ رہے۔