بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا کا شکار

سارو گنگولی کو کولکتہ کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 28, 2021
سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں:فوٹو:فائل

لاہور: بھارتی کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدرسارو گنگولی کورونا کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ کنڑول بورڈ کے صدر اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سارو گنگولی کوکولکتہ کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سارو گنگولی میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ رواں سال جنوری میں سارو گنگولی کودل کا دورہ پڑا تھا اوران کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں