میانمارحکومت کی مذمت پراداکارکو3سال قید بامشقت کی سزا

اداکار نے فوجی حکومت کیخلاف احتجاج میں شرکت کی تھی


ویب ڈیسک December 28, 2021
میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل کواپریل میں گرفتارکیا گیا تھا:فوٹو:فائل

لاہور: میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کیخلاف احتجاج پر3سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل پینگ ٹا کون کوفوجی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور سوشل میڈیا پر حکومت کی مذمت پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

پینگ ٹاکون کے وکیل کے مطابق اداکارکو3 سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ان کا خاندان فیصلے کیخلاف اپیل کے بارے میں غورکررہا ہے۔

پینگ ٹا کون میانمارکے مشہوراداکار اورماڈل ہیں اوران کے سوشل میڈیا پرلاکھوں پرستارہیں۔

پینگ ٹائی کون کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری بیان کے مطابق پینگ کو اپریل میں ان کے گھرسے صبح 5 بجے گرفتارکیا گیا تھا۔ پینگ کی گرفتاری کے لئے 8فوجی ٹرکوں میں 50 فوجی آئے تھے۔

میانمارمیں فوجی حکومت نے فروری میں اقتدارسنبھالا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں