ہنگو میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2021
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں (فوٹو : فائل)

لاہور: گلشن کالونی کے علاقے میں کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔

گلشن کالونی میں مسجد ابو متطر کے قریب گھر میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچے تو پتہ چلا کہ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں نادر خان، اس کی بیوی ،بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔