الطاف حسین کو ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا یقین دلا دیا وزیراعلیٰ سندھ

متحدہ کے دو کارکنوں کی ہلاکت کی سینئر افسران تحقیقات کررہے ہیں،قائم علی شاہ


Staff Reporter February 12, 2014
متحدہ کے دو کارکنوں کی ہلاکت کی سینئر افسران تحقیقات کررہے ہیں،قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ کے کارکنوں کے ساتھ ہونے والے سانحات کے متعلق متحدہ کے قائد الطاف حسین اورگورنر سندھ عشرت العباد سے رابطے ہوئے ہیں اور یقین دلایا کہ ان واقعات کا ذمے دارجو بھی ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے منگل کی شب انقلاب ایران کی35ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصل خانے میں منعقدہ تقریب کے موقع پرصحافیوں کوبتائی، انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں متحدہ کے دو کارکنوں کی ہلاکت کی سینئر افسران تحقیقات کررہے ہیں، بدقسمتی سے یہ واقعات ایسے وقت ہوئے جب وہ خود عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے،تاہم اطلاع ملتے ہی انکوائری کے احکام جاری کردیے ، وزیر اعلی سندھ نے انقلاب ایران کے 35سال مکمل ہونے پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے آج امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔