امریکا میں مسلح شخص کی پولیس اور راہگیروں پر فائرنگ 4 ہلاک

مسلح شخص پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا


ویب ڈیسک December 28, 2021
فائرنگ کے تبادلے میں مسلح حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا، فوٹو: فائل

امریکی ریاست کولوراڈو میں بندوق بردار ملزم نے مختلف عوامی مقامات پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 3 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے متعدد مقامات پر مسلح شخص نے راہگیروں کو پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کے روکنے پر بندوق بردار ملزم نے اہلکاروں پر گولی چلا دی جس میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ واقعات شام 5 بجے کے قریب شروع ہوئے اور ڈینور اور لیک ووڈ کے شہروں میں کم از کم چار مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔

مسلح شخص نے سب سے پہلے ڈینور میں راہگیروں پر فائرنگ کی جس میں دو خواتین ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تھوڑی دور جاکر ملزم نے پھر ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق اس کے بعد بندوق بردار شخص لیک ووڈ گیا جہاں اس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا جب کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ان حملوں سے متعلق معلومات کی بنیاد پر پولیس ملزم کو شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد پولیس سے مقابلے کے دوران مسلح شخص مارا گیا جب کہ ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں