قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ناگزیر ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج پالیسی میں دیے گئے وژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی، میجر جنرل بابر افتخار


Staff Reporter December 28, 2021
پاکستان کی مسلح افواج پالیسی میں دیے گئے وژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی، میجر جنرل بابر افتخار (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے، یہ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی ربط کو تسلیم کرتی ہے، یہ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ نے بھی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی



 

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں پالیسی اہمیت کی حامل ہے، عالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومتی کاوش ہے، پاکستان کی مسلح افواج پالیسی میں دیے وژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں