واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر

اس فیچر کے بعد صارفین دس گروپس کو یکجا کرسکے ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2021
واٹس ایپ نے صارفین کی پریشانی دور کرنے کے لیے اس فیچر پر کام شروع کیا ہے۔ فائل فوٹو

PESHAWAR: پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے گروپس سے تنگ افراد کے لیے زبردست فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے گروپس کو ایک جگہ کرنے کے حوالے سے 'کمیونیٹیز' نامی فیچر پر کام شروع کیا ہے، جس کے بعد صارف زیادہ سے زیادہ دس گروپس کو فولڈر کی طرح ایک جگہ جمع کرسکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر بیٹا ورژن پر آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جسے صارفین زبردست اور شاندار قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا آپ واٹس ایپ کے اہم میسجز کھوجانے سے پریشان ہیں؟

کمیونٹیز دراصل واٹس ایپ گروپ کی طرح کا ایک فولڈر ہوگا ، جس کو تشکیل دینے والا صارف خود ہی ایڈمن ہوگا اور وہ گروپس ایڈمنز کی طرح کسی بھی میسج اور گروپ کو حذف کرسکے گا جبکہ صارف اپنی مرضی کے حساب سے کمیونٹی کا نام اور گروپ کی تفصیل کو درج کرسکے ۔

whatsapp تصویر بشکریہ ڈبلیو اے بیٹا انفو

جب کوئی نیا ممبر کمیونٹی کو چھوڑ دے گا تو پھر اُسے گروپ کا لنک اور یہاں شیئر ہونے والے مواد تک رسائی نہیں ہوسکی گی بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا

سادہ الفاظ میں اگر اس فیچر کی بات کی جائے تو اسے ذیلی گروپ یا سب گروپ کا جاسکتا ہے، جس کے ذریعے صارف اور ممبران چیزوں کو کنٹرول کرسکیں گے۔

امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ جلد اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ بیٹا ورژن صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔