سیالکوٹ میں اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

13 سالہ بچی عیشا 10 روز پہلے اغوا ہوئی تھی، پولیس


ویب ڈیسک December 28, 2021
13 سالہ بچی عیشا 10 روز پہلے اغوا ہوئی تھی، پولیس

LONDON: تھانہ بیگوالہ کے علاقے چک بھاڈا کے کھیتوں سے 13 سالہ بچی کی نعش ملی ہے جسے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سمبڑیال کے گاؤں چک بھاڈا سے 13 سالہ بچی عیشا 10 روز پہلے اغوا ہوئی تھی، والد محمد الیاس کی مدعیت میں 278/21 بجرم 363 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

عیشا کے قتل کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔