مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا مشعال ملک

یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے، اہلیہ


ویب ڈیسک December 28, 2021
یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے، اہلیہ - فوٹو:فائل

BEIJING/TAIPEI: مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے، بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے، یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ عالمی دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔