شاہد کپورکو ساتھی اداکارہ نے زوردار تھپڑ رسید کردیا

اپنے خوف پر قابو پاکر شاہد کپور کو تھپڑ رسید کیا، اداکارہ


ویب ڈیسک December 28, 2021
[فائل-فوٹو]

LONDON: شاہد کپور اپنی اداکاری میں حقیقت کا عنصر پیدا کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ 31 دسمبر کو سینما کی زینت بننے جارہی فلم جرسی میں شاہد کپور اور ایکٹریس مرونال ٹھاکر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم کی ہدایتکاری گوتم تنانوری نے کی ہے۔ فلم میں ہیروئین کا کردار نبھانے والی مرونال ٹھاکر نے شوٹنگ کے دوران ایک سین کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک واقعہ شیئر کیا کہ کس طرح شاہد کپور نے انہیں اپنے خوف پر قابو پانے میں مدد کی۔

فلم کے ٹریلر میں بھی لوگ اس سین کو دیکھ سکتے ہیں۔ مرونال ٹھاکر نے بتایا کہ فلم میں ایک سین ہے جس میں انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنا تھا اور وہ ڈر رہی تھیں کہ کہیں زور سے نہ لگ جائے۔

شاہد کپور نے ان کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ میں خود یہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے زور سے تھپڑ مارو اور پھر انہوں نے شاہد کو تھپڑ ماردیا۔ اور اس طرح ہدایت کار اس سین کو فلمانے میں کامیاب ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔