اسرائیل نے فلسطین سے مذاکرات ختم کئے تو اس پر بین الاقوامی پابندیاں لگ سکتی ہیں امریکا
یورپی یونین سمیت دیگرملکوں نے بھی اسرائیل کوقبلہ درست کرنے کیلیے خبردارکردیا
امریکا نے اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فلسطین کے ساتھ مذاکراتی سلسلہ ختم کیا تواسے عالمی برادری کی مخالفت مول لینا پڑے گی اور اس پر پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی دھمکی پراسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے اپنے 3 وزرا سے اس صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے متنبہ کیا تھا کہ اگر فلسطین کے ساتھاسرائیل مذاکراتی سلسلہ ختم کرتا ہے تواسے عالمی برادری کی مخالفت مول لینا پڑے گی۔دوسری جانب یورپی یونین سمیت دیگر ممالک نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تواس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل کی دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس کے خلاف لاگو پالیسیاں تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔