دوستوں کی ہوائی فائرنگ نے دلہا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا

پولیس نے بارات میں شریک ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے


ویب ڈیسک December 28, 2021
بارات میں شامل دوستوں نے فائرنگ کی تھی۔ فائل فوٹو

KARACHI/LAHORE: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں دوستوں کی ہوائی فائرنگ نے دلہا کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے تھانہ بھلوال سٹی کی حدود میں واقع ڈیرہ کامرہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دلہا سمیت دو افراد کو گرفتار کیا۔

اہل خانہ کے مطابق دلہا غلام مصطفیٰ کے دوستوں نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی سے تنگ دلہا موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ گیا

پولیس پارٹی نے بارات میں فائرنگ کرنے والے شخص جاوید کو اسلحے سمیت گرفتار کیا تو دلہا غلام مصطفیٰ اُسے بچانے کے لیے آگے بڑھا، جس پر پولیس نے اُسے بھی موبائل میں بیٹھا کر تھانے منتقل کردیا اور مقدمے میں نامزد کردیا۔

بھلوال پولیس کے مطابق دلہا کے قبضے سے 12 بور جبکہ جاوید اقبال کے پاس سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا ہے، جس کا مقدمہ درج کر کے دونوں کو حوالات میں بند کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں