نواز شریف کی واپسی نہ ہونے پر حکومت کا شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

حکومت نواز شریف کی واپسی کے ضامن شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی

حکومت نواز شریف کی واپسی کے ضامن شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی (فوٹو: فائل)

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے پر حکومت نے ان کے ضامن شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ‏وفاقی حکومت نے میاں نواز شریف کی وطن واپسی نہ ہونے پر شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی، نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست دی جائے گی۔
Load Next Story