نارووال داماد کے ہاتھوں سسر قتل سسرالیوں نے داماد بھی مار ڈالا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی۔
RAWALPINDI:
تھانہ ندوکے کے گاؤں بڈھاڈھولہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل جبکہ ساس سمیت 3افراد زخمی، سسرالیوں کے تشدد سے داماد بھی مارا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی عرفان ناراض بیوی کو لینے بڈھا ڈھولہ گاؤں آیا ہوا تھا تلخ کلامی ہونے پر اس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا سسر صادق موقع پر دم توڑ گیا۔
اس کی ساس جمیلہ بی بی،گاؤں کا ایک شخص علی اور نامعلوم زخمی ہوئے جھگڑے کے دوران اہل خانہ کے تشدد سے عرفان بھی شدید زخمی ہوا، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔