ویمنز کیمپ کیلیے 36 پلیئرز کا اعلان بسمہٰ معروف کی واپسی

ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو ہوگا۔

ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو ہوگا۔ فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کیلیے پاکستان کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔


بیٹی کی ولادت کے بعد میدان میں واپسی کا فیصلہ کرنے والی سینئر بیٹر بسمہٰ معروف بھی ان میں شامل ہیں،ممکنہ کھلاڑی 10سے 19 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرمیں شیڈول 7میچز پرمشتمل سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی۔

36 کھلاڑیوں کو 2ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا، تیسری مقامی بوائزٹیم ہوگی، ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان 25 جنوری کو ہوگا۔
Load Next Story