ہندوستان میں اقلیتوں کا قتل عام ہورہا ہے سب خاموش ہیں مولانا طاہر اشرفی

سانحہ سیالکوٹ کے بعد صف اول کے علما سری لنکا کے سفارت خانے گئے،طاہر اشرفی


ویب ڈیسک December 29, 2021
ایک واقعہ سانحہ سیالکوٹ ہوا شور مچا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،طاہر اشرفی، فوٹوفائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کا قتل عام ہورہا ہے چرچ جلائے جارہے مساجد جلائی جارہی ہیں سب خاموش ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر محمود اشرفی نے مسجد مرحبا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہندوستان میں اقلیتوں کا قتل عام ہورہا ہے۔ ہندوستان میں چرچ جلائے جارہے مساجد جلائی جارہی ہیں سب خاموش ہیں۔

ایک واقعہ سانحہ سیالکوٹ ہوا شور مچا یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ سانحہ سیالکوٹ کے بعد صف اول کے علما سری لنکا کے سفارت خانے گئے، کسی اقلیت کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، آئین پاکستان سب کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا آئین، اسلام نے غیر مسلموں کو حقوق دئیے ہیں مخالف کو طاقت نہیں محبت سے قائل کر سکتے ہیں۔ جتنا پاکستان مسلمانوں کا ہے اتنا ہی غیر مسلم کا ہے۔ کیا اس سری لنکن نے گستاخی رسول کی؟ میں جائے وقوعہ پر گیا تھا، جو گرفتار ہوئے ان میں سے بہت سوں کو کلمہ نہیں آتا۔

توہین رسالت، توہین دین کے مقدمات کا فیصلہ کریں، ان مقدمات کے تیز ترین ٹرائل کیے جائیں۔ گزشتہ 6 ماہ میں ان مقدمات میں سزائیں ہوئیں، خود قاضی، خود جلاد بننے کا دین حق نہیں دیتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں