’بچپن کا پیار‘ گانے سے مشہور ہونیوالا بھارتی بچہ حادثے کا شکار

سہدیو دردو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ’’بچپن کا پیار‘‘ گانا گاتا ہوا نظر آرہا ہے


ویب ڈیسک December 29, 2021
سہدیو دردو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ’’بچپن کا پیار‘‘ گانا گاتا ہوا نظر آرہا ہےفوٹوفائل

'بچپن کا پیار'' گانا گانے سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا بھارتی بچہ سہدیو دردو حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کے روز بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پیش آیا جب سہدیو اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جارہا تھا۔ لڑکا موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق 10 سالہ سہدیو کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ سہدیو نے ہیلمیٹ نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ زیادہ زخمی ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد سہدیو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی کلیکٹر ونیت بندن وار اور سپرٹینڈنٹ آف پولیس سنیل شرما لڑکے کی خیریت معلوم کرنے اسپتال پہنچے۔ سہدیو مسلسل ڈاکٹرز کی زیر نگرانی میں ہے۔

واضح رہے کہ سہدیو دردو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ''بچپن کا پیار'' گانا گاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو نے سہدیو کو راتوں رات مشہور کردیا تھا۔

سہدیو کی ویڈیو نے صرف سوشل میڈیا صارفین اور دیگر لوگوں کی توجہ ہی نہیں کھینچی تھی بلکہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار بادشاہ بھی سہدیو کے گانا گانے کے انداز سے متاثر ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے سہدیو کے ساتھ مل کر ''بچپن کا پیار'' گانا ایک نئے انداز میں ریلیز کیا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |