کاہنہ میں نامعلوم افراد نومولود کوکچرے میں پھینک گئے

بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 29, 2021
نومولود بچے کو بھرپورنگہداشت فراہم کی جائیگی،ڈی آئی جی آپریشنز:فوٹو:ایکسپریس

لاہور کے علاقے کاہنہ میں کچرے کے ڈھیرپرپھینکے گئے نومولود کوبچا لیا گیا۔

کاہنہ میں نامعلوم افراد نومولود بچے کوکچرے کے ڈھیر پرپھینک گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا تھا کہ الحمداللہ بچہ خیریت سے ہے۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کوشاباش اورتعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزعابد خان نے کہا کہ لاہور پولیس بچے کی نگہداشت کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرے گی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھیکنے والے کو تلاش کیا جائےگا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری رسپونس پرپولیس ٹیم کوشاباش بھی دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں