گوجرانوالہ  میں گداگر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

وزیراعلی پنجاب نے متاثرہ خاتون کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا


ویب ڈیسک December 29, 2021
پولیس نے مبینہ اجتماعی زیادتی کے2ملزموں کوگرفتارکرلیا:فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں گداگر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے نوٹس لے لیا۔

گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کی حدود میں 3 تین افراد نے مبینہ طورپرخاتون گداگر کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی میں ملوث 2 افراد کوگرفتارکرلیا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے گداگر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اورمتاثرہ خاتون کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں