متھیرا کا شادی شدہ خواتین کو انوکھا مشورہ

متھیرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جسم پر 40 ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں

متھیرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جسم پر 40 ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں فوٹوفائل

ISLAMABAD:
اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شادی شدہ خواتین کو انوکھا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ متھیرا اپنی بہن روز کے ہمراہ حال ہی میں احسن خان کے شو ''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں شریک ہوئیں جہاں دونوں بہنوں نے احسن خان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔

متھیرا نے شو کے دوران پلاسٹک سرجری کروانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ ہاں لیپو سیکشن سرجری کروائی ہے۔ یہ سرجری جسم کے مختلف اعضا سے چربی نکلوانے کے لیے کروائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت زیادہ منافق لوگ ہیں، متھیرا


شو میں ایک موقع پر متھیرا نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر اپنے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو کروایا تھا جو مٹ ہی نہیں رہا۔

متھیرا نے شادی شدہ خواتین سمیت دیگر خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی اپنے شوہر یا پارٹنر کا نام ٹیٹو نہ کروائیں کیونکہ پارٹنر یا شوہر تو چلاجاتا ہے لیکن ٹیٹو نہیں جاتا اور پھر نقصان ہوجاتا ہے۔ متھیرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جسم پر 40 ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔

شو کے دوران متھیرا کی بہن روز محمد نے شوبز انڈسٹری میں لوگوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک پر بات کی اور کہا کہ جن اداکاروں کا رنگ زیادہ گورا ہوتا ہے انہیں ترجیح دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین نے خواجہ سرا کہہ کر میرا مذاق اڑایا، متھیرا

اگر آپ گہری رنگت والے کردار میں کسی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو گہری رنگت والے اداکار کو ہی کاسٹ کرنا چاہئے نہ کہ کسی گوری رنگت والے اداکار کو میک اپ کرکے کاسٹ کیا جائے۔
[ytembed videoid="j8ReGouJTHo"]
Load Next Story