تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک
دھماکے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے،مظاہرے حکومتی کمپلیکس کے سامنے کیے گئے
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مرکز میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز دارلحکومت بنکاک کے مرکز میں ایک خود ساختہ بم دھماکا ہوا جسکے نتیجے میں ایک راہ گیر موقع پر ہلاک اوردیگر چودہ زخمی ہوگئے ،پولیس نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب سڑکوں پر خاکروب صفائی میں مصروف تھے ،پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں،پولیس نے کہاکہ اب یہ معلوم کرنا ہوگا کہ آیا اس دھماکے اور بنکاک میں جاری حکومت مخالف سرگرمیوں میں کوئی واسطہ ہے یا نہیں۔ مظاہرے حکومتی کمپلکس کے سامنے کیے گئے جو دھماکے کے مقام سے 25 کلو میٹر دور ہے۔