کراچی پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے بھی 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک February 12, 2014
مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان پولیس کو سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ایس ایچ او ملیر سٹی۔ فوٹو؛ فائل

HARIPUR: ملیر سٹی کے علاقے سالار گوٹھ میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے بھی 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ملیر سٹی صابر حسین کا کہنا تھا کہ سالار گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے پستول اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ دونوں پولیس کو سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کی شنا خت ذیشان عرف شانی اور عارف بلہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم ان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔