ذکا اشرف برطرفی کیس جسٹس شوکت عزیزصدیقی نےکیس کی سماعت سےمعذرت کرلی

ذکا اشرف برطرفی کیس کی سماعت نہیں کرسکتا کیونکہ اس حوالے سے ان کا ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا، جسٹس شوکت


ویب ڈیسک February 12, 2014
جسٹس شوکت صدیقی نے گزشتہ برس چیر مین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف برطرفی کیس کی سماعت سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیج دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈوکیٹ طارق اسد کی جانب سے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین بحالی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے برطرف چیرمین چوہدری ذکا اشرف کی برطرفی کیس کی سماعت نہیں کرسکتے کیونکہ اس حوالے سے ان کا ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت سے معذوزی ظاہر کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد کورٹ کے سپرد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے گزشتہ برس چیر مین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جنھیں بعد میں 2 رکنی ڈویزنل بنچ نے حال ہی میں برطرف کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |