پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی امیرحمزہ گیلانی مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے

امیر حمزہ گیلانی انڈور ایشین گیمز اور ایشین مارشل آرٹس گیمز میں سیکریٹری فنانس اورچیف ڈی مشن کےفرائض انجام دے چکے ہیں۔

امیر حمزہ گیلانی انڈور ایشین گیمز اور ایشین مارشل آرٹس گیمز میں سیکریٹری فنانس اورچیف ڈی مشن کےفرائض انجام دے چکے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔


پی ایس بی کے ڈی جی امیر حمزہ گیلانی 11 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ امیر حمزہ گیلانی 5 جون 1956 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے، وہ ویسٹ جرمنی ، ترکی، ایران، چین اور رومانیا میں ہونے والےایتھلیٹک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امیر حمزہ گیلانی انڈور ایشین گیمز اور ایشین مارشل آرٹس گیمز میں بھی سیکریٹری فنانس اور چیف ڈی مشن کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story