پشاورمیں شمع سینما پرحملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

پشاور میں حملے کا مقدمہ تھانہ فقیر آباد میں طالبان کی جانب سے اظہار لا تعلقی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 12, 2014
گزشتہ روز شمع سینما میں ہونے والے دستی بم حملوں میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور3 افراد دوران علاج اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

گزشتہ روز پشاور کے شمع سینما میں ہونے والے دستی بم حملوں کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں جی ٹی روڈ کے قریب واقع ہونے والے دستی بم حملوں کا مقدمہ تھانہ فقیر آباد میں طالبان کی جانب سے اظہار لا تعلقی کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب شمع سینما پر حملے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور سینما ہال میں ہی موجود تھے جو ہال کی آخری نشنستوں پر بیٹھے تھے، پہلا حملہ ہال کے اندر کیا گیا اور دوسرا حملہ سینما ہال کے گیٹ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمع سینما میں ہونے والے دستی بم حملوں میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 افراد دوران علاج اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جبکہ حملہے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔