چین میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرانوکھی سزا

پریڈ کا مقصد ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں روکنا ہے، چینی حکام


ویب ڈیسک December 30, 2021
چینی حکام کوپریڈ کرانے پرشدید تنقید کا سامنا ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: چین میں حکام نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سڑکوں پرپریڈ کرا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی علاقے میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پرگشت کرا دی۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پریڈ کرتا دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

[ytembed videoid="azA-Tu6gMcA"]

کورونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس افراد کے گلے میں پلے کارڈز لٹکے ہوئے تھے جس پران کے نام اورتصاویرتھیں۔ حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی اورتنبیہ تھا۔

پریڈ کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کورونا کی خلاف ورزی پرپریڈ کرانے کے فیصلے پر چینی حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں