ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ

قیمتوں میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا۔


ویب ڈیسک February 12, 2014
قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی قیمت 125 روپے سے 140 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے. فوٹو: فائل

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے مائع گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں گیس پائپ لائنوں کی تباہی کے بعد ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹنگ کمپنیوں نے مائع گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیاہے، قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی قیمت 125 روپے سے 140 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی وافر مقدار میں ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے حالیہ اضافہ اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر کیا گیا ہے، اس لئے اوگرا اور متعلقہ وزارت کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔