5 سال بعد مشہد ایران کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز
پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے، ارشد ملک سی ای او
کراچی:
پی آئی اے نے پانچ سال کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے، اور طویل عرصے کےبعد آج پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے، مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔