محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

جمعرات کو ہوا کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، جمعہ کو رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، موسمیات


ویب ڈیسک December 30, 2021
نئے مغربی سلسلے کے سبب شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات

ISLAMABAD: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 اور 6 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش اور کل جمعہ کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 5 اور 6 جنوری کو شہر میں موسم سرما کی دوسری بارش ہونے کا امکان ہے، نئے مغربی سلسلے کے سبب شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، بارش کا نیا مغربی سسٹم آج بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔

سردار سرفراز کے مطابق 4 جنوری سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی اور پھوار متوقع ہے، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقت ور ہے، بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوگا، سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے، شہر میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جمعرات کو شہر کا کم سے کم پارہ 11.5 اور زیادہ سے زیادہ 23.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکر 2 کلومیٹر رہ گئی تھی، شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جمعہ کو بھی تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 50 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں