کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسران گرفتار

تینوں افسران نے معطل ہونے کے باوجود فائلوں پر دستخط بھی کرتے رہے، ذرائع

تینوں افسران نے معطل ہونے کے باوجود فائلوں پر دستخط بھی کرتے رہے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
اینٹی کرپشن پولیس نے ڈائریکٹر جنرل آصف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ فرید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی کرپشن پولیس نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی آصف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ فرید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد خان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا جس کا مقدمہ بھی تھانہ اینٹی کرپشن میں پہلے سے درج کرلیا گیا تھا۔


ذرائع کے مطابق بدھ کی شب اینٹی کرپشن پولیس ایسٹ زون نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کے کیمپ آفس پر چھاپہ مارا جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد خان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا، ملزمان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق اب تک ہونے والی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل حکومت کے احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ماتحت افسروں کو غیر قانونی طور پر سرکاری احکامات جاری کرنے کا حکم دے رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری کے ڈی اے شیخ فرید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوی محمد زبیر اور لینڈ ڈیپارمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد خان شامل ہیں، تینوں افسران اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم مل چکا ہے مگر ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن نے انہیں دفتری کام بدستور جاری رکھنے کا حکم دیا اور تینوں افسران نے معطل ہونے کے باوجود فائلوں پر دستخط بھی کرتے رہے جو قوائد کی خلاف وزری اور غیر قانونی ہے۔
Load Next Story