نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر وصولی کی چیئرمین نیب

لوگوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال


ویب ڈیسک December 30, 2021
لوگوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال . فوٹو : فائل

LONDON: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر رقم وصول کی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے، اراضی خریدتے وقت تصویر اورلگائی جاتی ہے جو حقیقت کے برعکس ہوتی ہے، نیب کے پاس ریکوریزکاریکارڈ ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سکھر میں 20 ارب کے گندم کے ذخائر اِدھر اُدھر ہوگئے تھے، پوچھنے پر کہا گیا چوہوں نے کھائے، پھر ان چوہوں کو نیب نے پکڑا تو ان سے 20 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، ہم نے وہ 20 ارب روپے سندھ حکومت کو دے دیے، نیب پرتنقید ضرور کریں لیکن ثبوت کے ساتھ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |