بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر خیبر پختونخوا حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازعہ

صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کو دوسرا مرحلہ مئی میں جب کہ الیکشن کمیشن رمضان سے قبل انتخابات پر قائم ہے


ویب ڈیسک December 30, 2021
صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کو دوسرا مرحلہ مئی میں جب کہ الیکشن کمیشن رمضان سے قبل انتخابات پر قائم ہے. فوٹو:فائل

OKARA: خیبرپختون خوا حکومت چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مئی میں ہو، جب کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے خود کہا تھا کہ رمضان سے قبل ہی دوسرا مرحلہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنرخیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا۔ جس پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ خیبر پختوانخوا صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تاریخ دسمبر اور دوسرے مرحلے کی مئی میں کہی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا حکومت نے کہا تھا کہ دو مرحلوں میں الیکشن کرائیں گے، اور کہا تھا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر دوسرا مارچ میں ہوگا، صوبائی حکومت نے مانا تھا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں رمضان سے قبل ہوں گے،

چیف سیکریٹری خیبر پختوانخوا نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ پھر آپ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے اختتام پر رکھ لیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ رمضان کے بعد الیکشن ہونے سے بہت آگے چلے جائیں گے، رمضان 3 یا چار اپریل سے شروع ہو گا، اس سے قبل مارچ کا آخری اتوار 27 مارچ کو رکھ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں