راولپنڈی میں والدین پرتشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

بیٹے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کروالدین پر تشدد کیا، پولیس


ویب ڈیسک December 30, 2021
بیٹے کی دھمکیوں سے جان کا خطرہ ہے،متاثرہ والد:فوٹو:ایکسپریس

RAWALPINDI: راولپنڈی میں والدین پرتشدد کرنے اوراسلحے کے زورپردھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کوگرفتارکرلیا گیا۔

پولیس نے راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران والدین پر تشدد کرنے اوراسلحے کی نوک پر دھمکیاں دینے والےبیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بیٹے کے تشدد کا شکارہونے والے انعام دین نے بتایا کہ بیٹے ندیم نے بہو جوریہ کے ساتھ مل کرہم سے جھگڑا کیا اوراپنی والدہ کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

انعام دین کے مطابق وہ خوش قسمتی سے فائرنگ سے محفوظ رہے لیکن بیٹا مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس سے جان کوخطرہ ہے۔

پولیس نے والد کی شکایت پرمقدمہ درج کرکے بیٹے کوگرفتارکرلیا۔

سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اوروالدین پرتشدد کرنے والے ملزم کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں