امریکی صدر نے فرانس اور برطانیہ کو اپنی بیٹیوں جیسا قرار دے دیا

جس طرح اپنی دو بیٹیوں میں فرق نہیں کر سکتا اسی طرح فرانس اور برطانیہ میں بھی فرق نہیں کر سکتا، براک اوباما


ویب ڈیسک February 12, 2014
امریکا اور فرانس 2003 میں عراق جنگ کے حوالے سے کشدہ ہونے والے تعلقات کو دوبارہ بحلا کر رہے ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ برطانیہ اورفرانس ان کی پرکشش بیٹیوں مالیہ اور ساشا کی طرح ہیں ان میں فرق نہیں کر سکتا۔

وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر فرینکوئس ہالینڈے کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا امریکا کے پرانے اتحادیوں برطانیہ اور فرانس میں سے فرانس اب آپ کا دوست نہیں ہے تو براک اومابا کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے ان کی 2بیٹیاں ہیں، دونوں پرکشش اور خوبصورت ہیں اور میں دونوں کے درمیان فرق نہیں کر سکتا بالکل اسی طرح اپنے دونوں یورپین پارٹنرز کے درمیان کوئی فرق نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ امریکا اور فرانس کے درمیان 2003 میں عراق جنگ کے حوالے سے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے تاہم دونوں ممالک اپنے 200 سال پرانے تعلقات کو دوبارہ سے بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں فرانسیسی صدر امریکا میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں