بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد

بابر اعظم نے ایک سال کے دوران 67.50 کی اوسط سے 405 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک December 30, 2021
بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)

ROME: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چار کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے دوران ٹیسٹ ، ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ ، ٹی ٹوینٹی کے بعد اب سال 2021 کے دوران مینز ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم کے علاوہ بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، افریقی بیٹسمین جانے من ملان، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ناموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز آف دی ایئر میں نامزد

اگر بابر اعظم کی بات کی جائے تو انہوں نے سال 2021 کے دوران 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 2 سنچریوں کی بدولت 67.50 کی اوسط سے 405 رنز اسکور کیے بنائے۔

شکیب الحسن نے ایک سال کے دوران 9 میچز کھیلے جن میں انہوں نے دو نصف سنچریوں کی مدد سے 277 رنز اور بحیثیت بولر 17 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے مینز اور ویمنرز کھلاڑیوں کے لیے ہر سال تیرہ مختلف کیٹگریز کے ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا ہے، جس میں سے ابتدائی سات کی نامزدگیوں کا اعلان 28 سے 31 دسمبر کے درمیان ہوتا، جس پر شائقین کو بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹنگ کا حق دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سال کے چار بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ووٹنگ اکیڈمی کا پینل جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں