سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 121600 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک December 30, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 121600 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1803 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 121600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 108110روپے ہوگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں