تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کا 2015ء کا آئین بحال کردیا

2015ء کے آئین کے تحت 40 رکنی کور کمیٹی اور 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی


ویب ڈیسک December 30, 2021
2015ء کے آئین کے تحت 40 رکنی کور کمیٹی اور 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی (فوٹو : فائل)

پاکستان تحریک انصاف نے اپنا 2019ء کا پارٹی آئین کالعدم قرار دیتے ہوئے سابقہ 2015ء کا آئین بحال کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی آئین 2015ء کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کا 2019ء کا آئین کالعدم قرار دے دیا گیا اور پی ٹی آئی کا 2015ء کا آئین بحال کردیا گیا جب کہ آئینی نظر ثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2015ء کے آئین کے مطابق 40 رکنی کور کمیٹی اور 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی، پارٹی عہدوں کی مدت دو سال و گی، 2015ء کے آئین کے تحت قومی سطح پر پارٹی کا الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں