طالبان سے مذاکرات مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں علما و مشائخ کے سامنے طالبان کے مطالبات پیش کئے جائیں گے اور مذاکرات کی کامیابی کے لئے تجاویز لی جائیں گی


ویب ڈیسک February 12, 2014
مولانا سمیع الحق کی جانب سے بلایا گیا اجلاس 15 فروری کو لاہور میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (س) اور طالبان کی مذاکراتی کمیی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملک کے جید علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے طالبان اور حکومتی مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ علمائے دین سے مذاکرات کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اب تک حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں مذاکرات کررہی ہیں اور دونوں کمیٹیوں کے اب تک دو اجلاس ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں