چین کی امریکا کو تائیوان کے معاملے میں ’مداخلت‘ پر سنگین نتائج کی دھمکی

امریکا تائیوان کو خطرناک صورتحال میں جھونک رہا ہے، واشنگٹن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے، چینی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک December 30, 2021
تائیوان پر چین کے اثر و رسوخ پر امریکا میں تشویش ہے—فائل فوٹو

لاہور: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو تائیوان کے لیے اپنے اقدامات کی وجہ سے 'ناقابل برداشت قیمت' ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق چین جمہوری طریقے سے تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے جبکہ گزشتہ دو برس میں اس نے اپنی خودمختاری کے دعوے پر زور دینے کے لیے فوجی اور سفارتی دباؤ بڑھایا ہے،جس کے بعد تائیوان میں غصہ اور واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں: چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا، جو بائیڈن

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'تائیوان کی آزادی کے متحرک قوتوں کی حوصلہ افزائی کر کے'امریکا' نہ صرف تائیوان کو ایک انتہائی خطرناک صورتحال میں جھونک رہا ہے جس کی واشنگٹن کو ناقابل برداشت قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک آزاد ملک ہے اور اپنی آزادی اور جمہوریت کے دفاع کا عزم کرتا ہے جبکہ چین باقاعدگی سے اس جزیرے کو امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات میں سب سے حساس مسئلہ قرار دیتا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے پاس چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں