فیصل آباد میں مسلح افراد 4 خطرناک ملزمان پولیس حراست سے چھڑا کرلے گئے

چاروں ملزمان قتل، ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اورپولیس نے انہیں مقابلے کے بعد گرفتارکیا تھا


ویب ڈیسک February 12, 2014
پولیس نے مفرور ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لئےشہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی فوٹو:فائل

SIALKOT: لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے لائے جانے والے 4 ملزمان کو ان کے ساتھی اسلحے کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ گوجرا سٹی کی پولیس قتل اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد واپس لے جارہی تھی کہ فیصل آباد کے علاقے گیٹ والا کے قریب ملزمان کے مسلح ساتھی پولیس پر اسلحہ تان کراپنے ساتھیوں کو چھڑا کو فرار ہوگئے جب کہ پولیس اہلکار کوئی کارروائی کرنے کے بجائے صرف منہ تکتے ہی رہ گئے۔

پولیس نے مفرور ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کےلئے شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی ہے فرار ہونے والے چاروں ملزمان قتل، ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ پولیس نے انہیں مقابلے کےبعد گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔