بھکر میں پسند کی شادی پر پنچایت نے لڑکے کی 7سالہ بہن ونی قرار دیدی
پولیس نے لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں اور پنجایت کے ارکان سمیت 17 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے
دریا خان میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی 7 سالہ بہن کو ونی قرار دیتے ہوئے لڑکی کے بھائی سے اس کا نکاح کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان کے محلہ مہر آباد میں کچھ عرصہ قبل 22 سالہ محمد عمران نے رضیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کرلی تھی جس پر لڑکی کے گھر والے معاملہ پنچایت میں لے گئے جس نے معالہ اس طرح حل کیا کہ لڑکے کی 7 سالہ بہن سویرا کو ونی قرار دیتے ہوئے اس کا نکاح رضیہ کے بھائی رمضان سے کرادیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکے اور لڑکی کے گھر والوں اور پنجایت کے ارکان سمیت 17 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔