پابندیاں لگائیں توتعلقات منقطع کردیں گےروس کی امریکا کودھمکی

یوکرین میں روسی کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،امریکی صدرجو بائیڈن


ویب ڈیسک December 31, 2021
امریکا یوکرین پرپابندیاں لگانے سے باررہے،روس

لاہور: روس نے اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں امریکا کوتعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کے مسئلے پر روس پر اقتصادی پابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکا ایسا کرنے سے باز رہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یوکرین کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔

امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکا اورروس کے درمیان یوکرین کے مسئلے پرکشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں