
کراچی میں ہلکے بادلوں کا راج ہے۔ سرد ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم آج بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے تحت کراچی میں 5 اور6 جنوری کو بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرکا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔