اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے سال پرفائرورکس روکنے کی درخواست مسترد

فائرورکس پوری دنیا میں ہوتا ہے پبلک کوانجوائے کرنے دیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

درخواست گزارنے فائرورکس کا این اوسی ختم کرنے کی درخواست کی تھی:فوٹو:فائل

BEIJING:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں ہونے والے فائر ورکس شو کو روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فائرورکس روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ فائرورک صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ پبلک کوانجوائے کرنے دیں۔یہ ابھی سعودی عرب میں ہوا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہر کے بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک فائر ورکس شو کیا جاتا ہے جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

شہری نے ڈپٹی کمشنرکی جانب سے آج رات 12 بجے کے لئے جاری این اوسی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
Load Next Story