نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا


ویب ڈیسک December 31, 2021
کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: نیپرا نے بجلی کی 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

نیپرا کے مطابق منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، فیصلے سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں