وقت بتائے گا کہ ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند میٹرو ٹرین ہے یا صحت کارڈ وزیراعظم

ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کیلیےمصروف عمل ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک December 31, 2021
ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کیلیےمصروف عمل ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست میں ہر آدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے، اس کی ایک کڑی صحت کارڈ بہترین اقدام ہے، پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا، جس کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کیلیےمصروف عمل ہیں، بدقسمتی سے فلاحی ریاست کا ماڈل مسلم دنیا میں نظر نہیں آئے گا، یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئے گی، مسلم دنیا اس سے محروم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے، تقاریر میں ہم نے اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا، رسول اکرمﷺنے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی وہ بہترین ماڈل ہے، ہمارے نبی ﷺ رحمت المسلمین نہیں بلکہ رحمت للعالمینؐ تھے، ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کےسامنے کچھ نہیں، قوم رسول اکرمﷺکے بتائے اصولوں کو اپنائے۔

عمران خان نے کہا کہ وقت بتائے گا میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ پہنچائےگی یا صحت کارڈ، صحت کارڈ سے اسپتالوں کا نیٹ ورک پھیل جائے گا، وقت بتائے گا صحت کارڈ ہمیں کہاں لے کر جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں