ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح سال کا یادگار لمحہ ہے بابر اعظم
سال کا سب سے مایوس کن لمحہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست تھی، کپتان قومی ٹیم
لاہور:
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح کو سال کا یادگار لمحہ قرار دیدیا۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا ہے کہ 2021اچھا رہا،قومی ٹیم نے مثبت کرکٹ کھیلی،کھلاڑی چیلنج قبول کرتے رہے، مثبت سوچ اور مزاج کو نئے سال میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سال کا سب سے یادگار لمحہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں فتح تھی، بولنگ میں اچھا آغاز کرنے کے بعد فتح کا مشن بہتر انداز میں مکمل بھی کیا،ورلڈ کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرایا تھا، اس بار بطور ٹیم بہترین کوشش سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سال کا سب سے مایوس کن لمحہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست تھی۔