عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیارڈال دئیےشہباز شریف

حکمران ”سستے ترین“ اور عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں، شہباز شریف

پی ٹی آئی 2022میں نیا یوٹرن لے گی قوم دھیان رکھے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیارڈال دئیے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ حکمران "سستے ترین" اور عوام "مہنگے ترین" پاکستان میں رہتے ہیں۔یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کودینے اورمنی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے دنوں میں نکلیں گے۔یہ کہنا کہ غریب عوام پراس کا بوجھ نہیں پڑے گا سفاکی اوربےحسی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان اورقوم کوبند گلی میں پہنچا کر 2022 میں نئے یوٹرن لے گی قوم دھیان رکھے۔ ہرنئے سال پرمہنگائی کا نیا طوفان قوم پرمسلط کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے۔2021 کو عمران نیازی نے ترقی کا سال کہا تھا لیکن یہ بھی تباہی کا سال ثابت ہوا۔ موجودہ حکومت قوم کے لئے سبق ہے کہ یہ تجربہ انہیں کتنا مہنگا پڑا ہے۔
Load Next Story